ڈومیلیاہم خبریں

پی ڈی ایم میں شامل پارٹیاں اپنے اپنے مقصد کیلئے جمع تھی، ان کو الگ ہونا ہی تھا۔ راجہ یاورکمال

ڈومیلی: ایم پی اے راجہ یاور کمال حلقہ پی پی 25 کا اپنے حلقے کے علاقہ ڈومیلی کا مصروف ترین دن گزارا، سیری گھنیال،ڈھوک حفیظ اللہ اور تھلہ چوہدریاں میں جاکر فوت ہونے والے افراد کے گھروں میں فاتحہ خوانی کی، بڑاگواہ میں چوہدری فقیر محمدکی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی۔

راجہ یاور کمال نے صحافی نبیل حسن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم کو پہلے ہی پتاتھا کہ یہ پی ڈی ایم کا گٹھ جوڑ سب اپنے مفاد کیلئے کررہے ہیں، انکا جوڑ ٹوٹ گیا۔ آصف زرداری کی بیگم بے نظیربھٹوشہید کی سیاست پر بات کرنے پر انکو جواب مل گیاہے، عوام نے بھی جان لیا۔یہ سب اپنے لیے کرتے ہیں اور الیکشن میں سب نے الگ الگ ہو جانا تھا۔ عمران خان کی قیادت میں ملک کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری راجہ یاورکمال کے ہمراہ راجہ معروف عابد، ماسٹر عبدالخالق، حافظ سعید ریاض،ساجد محمود سمیت دیگرعلاقے کی اہم شخصیات بھی موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button