دینہاہم خبریں

دینہ میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں کی فائرنگ سے فوک سنگر اعجاز مراتب علی جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیزواردات، نامعلوم مسلح نقاب پوشوں کی فائرنگ سے سنگر جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی، ملزمان موقع سے فرار، پولیس تھانہ منگلا نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ نواحی علاقہ بوڑیاں کے رہائشی معروف سنگراعجازمراتب علی اورعدنان محبوب شادی کے فنگشن سے رات 2بجے واپس گھر کی طرف آرہے تھے کہ گھر کے قریب ہی دلیال موڑ پر پہنچے تو پہلے ہی تاک میں موجود مسلح نقاب پوششوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔

فائرنگ سے معروف لوگ سنگر اعجازِ مرتب علی اور اس کا ساتھی عدنان محبوب شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ریفر کیا جہاں معروف سنگراعجازمراتب کوشدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button