دینہاہم خبریں

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ سے 86 سالہ شخص کی لاش برآمد

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ سے 86سالہ شخص کی لاش برآمد ، ظاہری کوئی زخم یا نشان نہ ہے ،جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہونے پر پولیس کی ورثاء کو اطلاع ، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ریفر کیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ ٹوٹل پمپ کے قریب ایک مردہ حالت میں 86سالہ شخص پایا گیا جس پر لوگوں نے پولیس تھا نہ دینہ کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا جس کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا۔

مردہ شخص کا شناختی کارڈ پر نام کرم داد ولد حسن دین سکنہ گاڑ ڈاکخانہ بھوئی گاڑ حسن ابدال ضلع اٹک جس پر پولیس نے لواحقین سے رابطہ کر کے اطلاع دی ریسکیو 1122نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا ، لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button