جہلماہم خبریں

جہلم میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے، چینی کی مصنوعی قلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ضلع جہلم میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے، حکومت کی ہدایت پر چینی کی مسلسل سپلائی کیلئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار کمیٹی روم میں چینی کے ڈیلرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی سٹاک کرنیوالے مافیا کو کسی صورت اپنی اجارہ داری قائم نہیں کرنے دی جائے گی، چینی کی مصنوعی قلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شوگر ملز میں چینی کی پیداوار اور سٹاک کی چیکنگ کیلئے مربوط میکنیزم پر عمل کیا جائیگا ۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا چینی کے ڈیلرز سپلائی کو بحال رکھیں، چینی کی مصنوعی قلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز موقع پر جاکر انسپکشن کریں، سٹاک کو چیک اور اس کی سپلائی کو یقینی بنائیں، جس جگہ چینی کے سٹاک کو رجسٹرڈ نہیں کیاجائے گا اسے سیل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button