پنڈدادنخاناہم خبریں

ہرن پور کے رہائشی تین بچے دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق

پنڈدادنخان (عامر کیانی+چوہدری محمد رفیق+ سلیمان شہباز ) دریائے جہلم میں ہرنپور کے مقام پر 3 بچے ڈوب گئے،دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی، ایک بچے کی تلاش جاری، ریسکیو1122پنڈدادنخان کی ٹیم کئی گھنٹے بعد پہنچی ۔

تفصیلا ت کے مطابق ہرنپور کے مقام پر دریائے جہلم نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت 10 سالہ ایان علی اور 12 سالہ آصف کی لاشیں نکال لی، ایک بچے محمد عاصم کی تاحال تلاش جاری ہے۔

تینوں بچوں کی عمر یں 12سے14سال کے درمیان ہیں جن میں دو سگے بھائی محمد آصف ،محمد عاصم اور ایک چچا زاد کزن محمدآیان علی شامل تھے۔ بچے دریائے جہلم پر اپنے مال مویشی کے ساتھ گئے تھے جو گرمی کی وجہ سے نہانے کیلئے پانی میں داخل ہوئے لیکن پانی کی تیز موجوں میں اپنے آپ کو نہ سنبھال سکے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

واقع کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو1122پنڈدادنخان کو دی گئی لیکن بے حسی کی انتہا یہ ہے کہ ٹیم موقع پر کئی گھنٹوں بعد پہنچی جس سے پہلے ہی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو بچوںکی لاشوں کو نکال لیا جب کے تیسرے بچے کی لاش کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button