بڑی عید کی بڑی تیاریاں، قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا

0

جہلم: بڑی عید کی بڑی تیاریاں، قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا، گانی، شہری جھانجر، مالا، موہرے دیگر سجاوٹ کے سامان خریدنے میں مصروف، دکانداروں کی چاندی، جانور فروخت کرنے اور خریدنے والے سجاوٹ کی دکانوں پر موجود، جانوروں کے ساتھ ساتھ سجاوٹ کے سامان کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں، بچے بکروں کو سجا کر دل بہلانے میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق عید قربان کے قریب آتے ہی جہاں جانوروں کی خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے، وہاں انکے سجاوٹی سامان کی خریداری میں بھی بے پناہ اضافہ ہو تا جا رہا ہے، شہری اپنے جانوروں کو خوبصورت بنانے کے لئے سجاوٹی سامان خریدتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ سجاوٹی سامان کے بغیر عید قربان مکمل نہیں ہوتی۔ جانوروں کو خوبصورت اور جازب نظر بنانے کے لئے اپنی اپنی مرضی کا سامان خرید کر قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں، چھوٹے بچے بھی قربانی کے لئے خریدے ہوئے بکروں کو سجا کر دل بہلا رہے ہیں، لیکن یہ سامان بھی قربانی کی جانوروں کی طرح خاصا مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.