سوہاوہاہم خبریں

حلقہ پی پی 25 میں تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی۔ راجہ یاور کمال

پڑی درویزہ: پورے ملک کی طرح حلقہ پی پی 25میں تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی ،حلقہ کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی فراہمی ہے ، تحصیل صدر مقام سوہاوہ میں بھی پانی کی سہولت دستیاب نہیں ہے، عوام کو گلی سڑک اور نالی کی سیاست سے نجات دلانا چاہتے ہیں ، منتخب شدہ تمام ممبران عمران خان کے مجوزہ پروگرام کے پابند ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی حلقہ پی پی 25سوہاوہ ، ڈومیلی و دینہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویودیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ضلع جہلم میں گزشتہ سال سے جاری مسلم لیگ ن کے قبضہ سے نجات دلانے میں نوجوانوں کا بنیادی کردار شامل ہے جو فکری اعتبار سے واقعی بڑی تبدیلی کے خواہاں تھے ۔ الیکشن 2018ء کے لیے ضلع جہلم میں کوئی خاص طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ تیس سالوں کے دوران میٹر و تو بنتی رہی لیکن دور دراز کے قصبات و دیہات کو پانی کی فراہمی تک نہ ہو سکی ۔ضلع جہلم کے مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے اسی طرح ان کے حلقہ کے مرکزی شہر تحصیل صدر مقام سوہاوہ کے عوام تک کو پانی کی سہولت دستیاب نہیں ہے نیز پورے حلقہ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

راجہ یاور کمال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کوشش ہو گی کہ عوام کو گلی ، سڑک اور نالی جیسے مسائل کے بھنور میں نہ پھنسایا جائے بلکہ تعلیم صحت اور روزگار جیسے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی جو پی ٹی آئی کا بنیادی ایجنڈا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ یاور کمال نے کہا کہ تمام منتخب ہونے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی طرف سے تفویض کردہ پروگرام کے پابند ہیں اور 100دنوں تک تبدیلی کے اثرات واضح دکھائی دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button