رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کے عملے کی من مانیا عروج پر، مریض ذلیل خوار

0

جلالپورشریف: رورل ہیلتھ سنٹر کے عملے کی من مانیا عروج پر، عوام ذلیل خوار، دور دراز سے آئے مریض پریشانی کے عالم میں ،جس طرح آتے ہیں اسی طرح واپس چلے جاتے ہیں، ٹائم ختم کا بتا کر لیباٹرری میں تعینات عملہ دن بارہ بجے ہی لیبا ٹرری ٹیسٹ سیمپل لینے سے انکاری کردیتا ہے تاکہ اس نے اپنے گاؤں میں کلینک بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے لیباٹری ٹیکنیشن جلدی جلدی اپنے کلینک پر جاکر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن جاتا ہے۔

علاقہ بھر میں ہوٹلوں گلیوں دوکانوں پر کوئی صفائی ستھرائی نہیں اور نہ ہی سینٹری انسپکٹر ان کوچیک کرتا ہے، سینٹری انسپکٹر نے بھی اپنے گاؤں میں کلینک بنا رکھا ہے، جلالپورشریف کی گلیوں بازاروں میں خون خوار خارش زدہ آوارہ کتے سر عام گھوم رہے ہیں، شکایات کرنے پر رورل ہیلتھ سنٹر کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہوتاجس کی وجہ سے شہریوں میں خوف کے علاوہ موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

آرایچ سی جلالپورشریف میں مالی وارڈ سرونٹ چوکی دار مریضوں کو ٹیکے لگانا ادوایات لکھ کردیتے ہیں جو کسی بھی وقت دوا غلط لکھنے پر اللہ نہ کرے کسی کی اموات ہوسکتی ہے۔

کچھ عرصہ پہلے جلالپورشریف میں مریضوں اور ادویات کے حوالے سے ایک میلہ منعقد کیا گیا جس میں جو ادویات شو کروائی گئی مگر تاحال اس وقت رورل ہیلتھ سنٹر میں اگر رات کے وقت یا دن کو کوئی ایمرجنسی مریض آجائے تو رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں روئی تک موجود نہیں میلہ میں ادویات شو ہونے والی تمام ادویات ہسپتال کے عملہ نے یا تو اپنے اپنے کلینک پر سیل کر دی ہے یا کسی کوگفٹ کردی گئی ہیں اور علاقہ کے مریض ادویات کے لئے در بدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

باہر میڈیکل سٹوروں پر میڈیکل ریپ نے اپنے ڈیرے لگا رکھے ہیں، مریضوں کو اچھی ادویات ملنا نا مکمل ہوگیا ہیں، رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں ادویات مریضوں کو ملنا ایک معجزہ بن گئی ہیں ،دوردراز سے آئے ہوئے مریض پریشانی کے عالم میں جس طرح آتے ہیں اسی طرح واپس چلے جاتے ہیں، کئی بار ہسپتال کے میڈیکل آفیسر کو بتانے والے مریض بھی ناکام ہی واپس چلے جاتے اورلیباٹری ٹیسٹ کی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے دوائیوں سے بھی محروم رہتے ہیں۔

رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کا عملہ اپنی اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے کوئی گاڑی چلا رہا ہے ہر کوئی اپنی مرضی کا کام کرہا ہے،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکٹری ہیلتھ سے پرزور اپیل کی ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کے عملہ کا قبلہ درست کیا جائے،تا کہ مریضوں کو بہتر سہوت میسرر ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.