جہلم

حالیہ بارشوں کیوجہ سے جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ، گندگی تعفن، نت نئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا

جہلم: حالیہ بارشوں کیوجہ سے جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ کھلے مین ہول،گندگی تعفن کیوجہ سے ڈینگی مچھر کے علاوہ نت نئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ ،میونسپل کمیٹی کے افسران کی غلط حکمت عملی اور نااہلی کی وجہ سے شہری و بچے موذی بیماریوں کا شکارہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرو گردونواح کے علاقوں بلال ٹاؤن، پروفیسر کالونی ، آفیسر کالونی ، عباس پورہ، کریم پورہ ، اسلام پورہ، مشین محلہ ، جادہ، گل افشاں کالونی، مین جی ٹی روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، کمیلہ روڈ، کچہری روڈ اور دیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں جس کیوجہ سے گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کی شکل اختیار کرچکی ہیں۔

کھلے مین ہول کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور تعفن کیوجہ سے نمازیوں راہ گیروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اس کے برعکس میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور نااہلی کی وجہ سے کئی کئی روز گزرنے کے باوجود بھی شہر کے دیگر علاقوں سے گندے پانی کے جوہڑ اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کا صفایا ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔

جہلم شہر کی سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بناکر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button