جہلم

امام حسین ؑ اور شہدائے کربلا نے اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی۔ فرحان نقشبندی

جہلم: سید الشّہدا امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین ؑ نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دین مصطفٰی ؐ کی لاج رکھ لی اور عمل سے اپنے آپ کو انمول بنا لیا۔

یہ بات نگران تحریک عظمت قرآن جہلم فرحان نقشبندی نے امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ اور آپؑ کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا فیض تا قیامت جاری رہے گا۔ آنے والا ہر لمحہ حسینیت زندہ باد یزیدیت مردہ باد ہو گا۔ آپ نے اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی۔ کلمہ حق کہنے والوں کے لیے آپ نے سنہری اصول بنا دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محبت اہل بیت سے ہی ایمان کی تکمیل ہوتی ہے اور آپ کی محبت میں بہنے والا آنسو جنت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اتفاق و اتحاد یکجہتی آپ کے اصولوں سے مرصع ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button