دینہاہم خبریں

دینہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا، موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

دینہ: جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا،موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ،ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کیا ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے 6بجے کے قریب دینہ سے جہلم کی طرف جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جب کالووال روڈ کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث جی ٹی روڈ پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا ۔
حادثہ سے موٹر سائیکل سوار باپ محمد طارق ولد خداداد خان عمر 65سال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ بیٹے محمد جنید ولد محمد طارق عمر 29سال سکنہ جھنڈالہ حال مقیم رحمان آباد محلہ دینہ کو ریسکیو نے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button