جہلم

میونسپل کارپوریشن جہلم عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، عوام پریشان

جہلم: میونسپل کارپوریشن جہلم عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام، شہریوں کی چیخیں بھی پنجاب حکومت کو اپنی جانب متوجہ نہ کر سکیں، شہر اور ملحقہ آبادیوں میں ہر طرف گندگی، کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور گٹروں کا گنداپانی سڑکوں، گلی محلوں میں جوہڑوں کی شکل اختیار کرنے لگا، ذمہ داران نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینیٹیشن برانچ کی عدم دلچسپی و لاپرواہی کی وجہ سے شہر کے گلی محلوں سمیت ملحقہ آبادیوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے جبکہ گٹروں کا گندا پانی سڑکوں ، گلیوں محلوں اور کھلے میدانوں میں جوہڑوں کی شکل اختیار کرتے ہوئے تعفن پھیلانے کا باعث بننے لگا ہے ، جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے جبکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں ،شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں عوامی مسائل سنگین صورتحال اختیار کر تے جا رہے ہیں ، پچھلے کئی ماہ سے شہری ضلعی اور پنجاب حکومت کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں مگرارباب اختیار شہریوں کی داد رسی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینٹیشن کے ذمہ داران کے خلاف عوامی مسائل حل نہ کرنے پر کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کلین پنجاب کا نعرہ بلند کیا جس پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button