دینہ میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھی رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا

0

دینہ: پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھی رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا ،شہر سے شہر کا کرایہ 30روپے وصول کر نے لگے ،عوام پریشان ،آر ٹی اے سیکرٹری جہلم غائب ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے پیٹرول کی کمی کے بعد بھی کرایوں میں کمی نہ ہو سکی،دینہ میں رکشہ ڈرائیور من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں رکشہ ڈرائیوروں نے پیٹرول کی قیمت بڑھ جانے کا بہانہ کر کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کیا تھا اب جب کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی مگر رکشہ ڈرائیوروں نے بد ستور زائد کرایہ وصول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

لیاقت ٹاؤن سے مین چوک تک کا فاصلہ تقریباً 1سے ڈیڑھ کلو میٹر بنتا ہے جس کا کرایہ 30روپے وصول کیا جاتا ہے جس پر عوام شدید پریشان ہے جبکہ آر ٹی اے سیکرٹری جہلم بھی صرف اپنے دفتر تک ہی محدود ہیں جنہیں کبھی سڑکوں پر نہیں دیکھا گیا۔

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ،ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.