دینہ

موٹروے پولیس نے عید کے موقع پر 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس کرا دیا

دینہ: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون کی ڈی آئی جی کے احکامات پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،عید کے موقع پر 1,90,550روپے زائد کرایہ مسافروں کو واپس کیا گیا ،236ہائی ایس اور بسوں کے خلاف اوورلوڈنگ کرنے پر کاروائی ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون کے ڈی آئی جی محبوب اسلم کی طرف سے پورے زون میں عید کے موقع پر سواریوں کی اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے پر گاڑیوں کے خلاف مہم چلائی گئی ۔

بیٹ نمبر 6 کے ڈی ایس پی عبدالروف قریشی اور آپریشن آفیسر عبدالطیف خان نے ہمراہ پٹرولنگ افسران کے اس مہم پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کروایا اور 236ہائی ایس اور بسوں سے اوولوڈنگ پر زائد مسافر اتارے گئے اور 190550روپے کا زائد کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیا۔

سماجی سیاسی حلقوں سمیت مسافروں نے موٹروے پولیس کی احسن کار کردگی پر شکرایہ ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button