جہلم میں بیوٹیشن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، ضلع بھر سے خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت

0

جہلم: بیوٹیشن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، ضلع بھر سے خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت،ورکشاپ کی چیف آرگنائزر ماہر بیوٹیشن عفیفہ کیانی تھیں،جبکہ ورکشاپ کا مقصد خواتین کو نت نئے طریقوں سے بننے سنورنے سے متعلق آگاہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کے کنارے برلب جی ٹی روڈ مقامی ہوٹل میں گزشتہ روز جہلم سے ہی تعلق رکھنے والی ماہر بیوٹیشن عفیفہ کیانی نے ایک انتہائی معلوماتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں جہلم سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھر پور شرکت کی،پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ خواتین نے جہلم اور اس کے گردونواح سے آنے والی خواتین کو جلد کی نوعیت کے لحاظ سے میک اپ کے استعمال کی ٹریننگ دی۔

ورکشاپ میں شریک خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے شہروں میں ایسی ورکشاپ کا انعقاد خوش آئند ہے اور گھریلو خواتین پر بھی اس ٹریننگ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر خوشی کااظہار کیا۔

اس ورکشاپ کی چیف آرگنائزر عفیفہ کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت نظر آنا خواتین کا فطری حق ہے ،اس لیے ہر عورت کو ایسی ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ انہیں اپنی جلد کی مناسبت سے میک اپ کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.