جہلماہم خبریں

جہلم میں قربان گاہ سے بھاگنے والے بیل کی قربانی روڈ پر کردی گئی

جہلم میں قربان گاہ سے بھاگنے والے بیل کی قربانی محمد چوک روڈ پر کردی گئی، قربانی کے بیل کو سڑک پر زبح ہوتے دیکھنے والوں کا رش، سٹرک پر بیل زبح کرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جہلم کے محلہ اسلامیہ میں اتھرا بیل اناڑی قصائیوں سے بھاگ نکلا، قربان گاہ سے بھاگنے والا بیل دو گھنٹے کی تگ و دو کے بعد پکڑا گیا اوربیل کی قربانی محمدی چوک روڈ پر کردی گئی۔

بیل کے مالک سراج کا کہنا ہے کہ اللہ کی راہ میں قربانی کرنی ہے، سڑک پر ہی زبح کیا گیا ہے، بیل بہت اتھرا تھا ہم واپس نہیں لے جاسکتے تھے۔

ذرائع کے مطابق قربانی کے بیل کو سڑک پر زبح ہوتے دیکھنے والوں کا رش لگ گیا اور سڑک پر بیل زبح کرنے سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button