جہلم

جہلم پریس کلب کی انتخابی سرگرمیاں شروع، میڈیا ون اور جرنلسٹ پینل آمنے سامنے

جہلم: جہلم پریس کلب کی انتخابی سرگرمیاں شروع، میڈیا ون، جرنلسٹ پینل آمنے سامنے، 15 فروری کو گھمسان کا رن پڑے گا، دونوں گروپس کے امیدواروں کی انتخابی مہم شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کی الیکشن کمیٹی نے جاری شدہ شیڈول کے مطابق 11 فروری کو جہلم پریس کلب کی عمارت میں امیدواروں سے درخواستیں وصول کیں۔
میڈیا ون گروپ کی طرف سے سابق صدر چوہدری عابد محمود امیدوار برائے صدارت ، نائب صدر کے لئے مرزا راحیل بیگ، جنرل سیکرٹری کے لئے سید اکرم حسین بخاری ، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے راجہ سہیل کیانی، فنانس سیکرٹری کے لئے سید ناصر حسین شاہ، فنانس سیکرٹری کے لئے خالق تنویر نے کاغذات جمع کروائے۔
میڈیا ون نے کتاب انتخابی نشان کے لئے الیکشن کمیٹی کو درخواست جمع کروائی جس پر الیکشن کمیٹی نے میڈیا ون کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتخابی نشان کتاب میڈیا ون کے امیدواروں کو جاری کر دیا۔
جرنلسٹ پینل کی طرف سے صدر راجہ نوبہار خان، جنرل سیکرٹری شیخ عتیق الرحمن، نائب صدر نجف شہزاد،جوائنٹ سیکرٹری راجہ شاہد، فنانس سیکرٹری ملک انجم یوسف نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور جرنلسٹ پینل نے قلم انتخابی نشان کے لئے الیکشن کمیٹی کو درخواست جمع کروائی جس پر الیکشن کمیٹی نے جرنلسٹ پینل کو انتخابی نشان قلم الاٹ کر دیاگیا۔
جہلم پریس کلب کے امیدواروں نے انتخابی سرگرمیاں زور وشور سے شروع کر دی ہیں توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ میڈیا ون حسب سابق روایت 2020 میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button