دینہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی، 5 افراد گن پوائنٹ پر نوجوان سے کار اور لاکھوں روپے لوٹ پر فرار

ڈکیتی کا ایشو نہیں ہے، کوئی لین دین کا تنازعہ ہے۔ پولیس کا موقف

0

دینہ: تھانہ منگلا کے علاقے میں دن دیہاڑے مبینہ ڈکیتی کی واردات، مبینہ ڈاکو بیرون ملک سے آئے ہوئے نوجوان سے گن پوائنٹ پر کلٹس گاڑی اور 4لاکھ روپے لوٹ کر فرار، تھانہ منگلا میں متاثرہ شخص کی درخواست دائر، ڈکیتی کا ایشو نہیں ہے، کوئی لین دین کا تنازعہ ہے۔پولیس کا موقف

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا میں چوہدری ریاض ولد لال خان نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں اور میرا چھوٹا بھائی چوہدری عدیل ایک قریبی عزیز کے قل شریف کے ختم سے دھنیالہ سے واپس آرہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 لوگ آئے، دو افراد کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ پانچوں افراد نے گن پوائنٹ پر میری کلٹس گاڑی گرے کلر کی جس کا نمبر 957 ہے چھین لی اور گاڑی میں موجود 4لاکھ روپے کی رقم اور میرے گلے سے سونے کی زنجیر وہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ شخص ریاض کے مطابق گاؤں والوں نے دو افراد کی شناخت کر لی ہے، ایک شخص کا نام توقیر ولد چوہدری طالب اور دوسرے شخص کا نام محسن ولد فیاض ہے جن کا تعلق دھنیالہ گاؤں سے ہی بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ابھی تک ان کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی گاڑی برآمد کی ہے۔

دوسری جانب اس کیس کی تفتیشی افسر ابرار کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں ان کا کوئی لین دین کا تنازعہ لگتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.