پاکستان کب بدلے گا

تحریر: احسن وحید

0

پاکستان کیا ہے پاکستان کون ہے پاکستان میں اور آپ ہیں پاکستان وہ ہے جو ہسپتال کے گیٹ پر موجود مریضوں سے بد زبانی کرتا ہے پاکستان وہ ہے جو بغیر سفارش ہسپتالوں میں مریضوں کی پرواہ نہیں کرتا پاکستان وہ ہے جو جھوٹی ایف آئی آر کے بعد اس پر کاروائی کرنے سے گریز کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ پاکستان کا قانون بنانے والے یہ نہیں جانتے کہ آج دن تک جھوٹی ایف آئی آر پر کسی کو سزا نہیں ہوئی۔

کیونکہ اس پاکستان کا قانون بنانے والوں کا کبھی ہماری عدالتوں کا سامنا ہی نہیں کرنا پڑا کیونکہ وہ اتنے با اثر ہوتے ہیں کہ اس پاکستان میں ان کے خلاف کبھی جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے کی کسی میں جرات ہی نہیں ہوئی پاکستان وہ ہے جو تھانے میں آنے والے سائلین کی درخواست کو فرنٹ ڈیسک پر درج کرنے کے بجائے اسے ڈائریکٹ تفتیشی کو دیتا ہے۔

پاکستان تب بدلے گا جب میں اور آپ بدلیں گے ،سب سے زیادہ تنقید محکمہ پولیس پر ہوتی ہے لیکن آج تک کبھی کسی نے پولیس کے قانون اس کے ایکٹ کو بدلنے کی کوشش نہیں کی آخر کب تک صرف ایف آئی آر کے اندراج کی تعداد سے کارکردگی کا اندازہ لگایا جاتا رہے گا آخر کب جھوٹی ایف آئی آر پر جھوٹی درخواستوں پر عدالتوں سے ملزمان با عزت بری ہوتے رہیں گے۔

آخر کب تک اس پر فیصلے ملتوی ہوتے رہیں گے آخر کب پولیس کو مکمل با اختیار بنا کر انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی پاکستان وہ ہے جو پنشن کے حصول کے لیے گھنٹوں گرمی میں پوسٹ آفس اور بنک کے باہر ذلیل ہوتے ہیں پاکستان وہ ہے جو بھاری فیسوں کی وجہ سے تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں پاکستان وہ ہے جو میرٹ کا خون کر کے سفارش سے اداروں میں برا جمان ہیں پاکستان تب بدلے گا جب قانون بنانے والے اس پر عملدرآمد کرواینگے۔

پاکستان تب بدلے گا جب اس قانون میں موجود خامیوں کو ختم کیا جائیگا پاکستان تبدیل ہو گا جب والدین بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے پہلے اسے لائسنس دلوائیں گے۔تعلیم کا نصاب بنانے والے جب غریب اور امیر کا فرق ختم کرینگے تو پاکستان بدلے گا پاکستان بدلے گا جب کرپشن کرنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہو گا دودھ میں پانی ملانے والا بھی پاکستان ہے اور شہد میں چینی مکس کرنے والا بھی پاکستان ہے۔سبزی فروٹ کو مہنگا کر کے بیچنے والا اور مزدوری کر کے حلال کمانے والا بھی پاکستان ہے۔

پولیس میں چوبیس گھنٹوں میں ایک سے دو گھنٹے آرام کرنے والا بھی پاکستان ہے اور صرف گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے والا بھی پاکستان۔ یہ تحریر پڑھنے والا ہر شخص پاکستان ہے اور پاکستان کو بدلنا ہے تو ہم کو اچھا پاکستان بننا ہو گا ہمیں بدلنا ہو گا خود کو کیونکہ ہم بدلے گے تو یہ پاکستان بدلے گا یہ پاکستان بدلے کا تو ہمارا آنے والا پاکستان لاجواب ہو گا۔۔۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.