کیپٹن حسنات شہید اکیڈمی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد

0

سوہاوہ: کیپٹن حسنات شہید اکیڈمی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد، سکول اساتذہ اور طلباو طالبات نے بھرپور شرکت کی اور بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن حسنات شہید اکیڈمی کی جانب سے نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل طاہر محمود کی زیرقیادت منعقدہ اس ریلی میں سکول کے سٹاف اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے۔ سکول کے ننھے طلبا وطالبات نے بھارتی ظلم وجبر اور استمرار کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے تو شہر کا ہر فرد ان ننھے منے بچوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کررہے تھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل طاہر محمود نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہم اس بات پر عمل کرتے ہوئے اپنے کشمیری مظلوم بھائیوں کے شانہ بشانہ چلنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح پاکستان کا ہر بچہ ، بوڑھا اور جوان بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے اور عملی طور پر جہاد میں حصہ لینے کے لئے پر عزم دکھائی دیتا ہے یہ اس بات کی غمازی کرتاہے کہ انشاء اللہ بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.