ڈی پی او جہلم نے دینہ پولیس کے اے ایس آئی کو اڑھائی لاکھ روپے رشوت لینے پر معطل کر دیا

0

دینہ: ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر جہلم نے پو لیس چو کی سٹی دینہ کے محمد ریا ض اے ایس آئی کو اڑ ھا ئی لا کھ روپے رشوت لینے پر شہر ی کی درخواست پر معطل کر دیا،شہر ی نے ڈائریکٹر اینٹی کر پشن ریجن راولپنڈی کو بھی تحریر ی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست دہند ہ سجا د محمود بٹ ولد عبد الخا لق بٹ سکنہ میا نہ محلہ دینہ نے تحریر ی درخوا ست میں موقف اختیار کیا کہ میر ے اور دیگر کے خلا ف پو لیس چو کی سٹی دینہ میں مقدمہ نمبر 28 مو رخہ 25-1-18 بجرم 324/149/148ت پ درج کیاگیا جس کی تفتیش پو لیس چو کی سٹی دینہ کا محمد ریا ض A.S.I کر رہا تھا جس نے تین افراد کو بے گنا ہ کر نے پر رشوت طلب کی اور اڑھا ئی لا کھ رو پے پر سو دا طے ہو گیا ۔

مذکو رہ تفتیشی نے ارشد محمو د بٹ اور محمد نو ید ولد محمد ریا ض کی مو جو دگی میں اڑھا ئی لا کھ روپے رشوت لی،لیکن اُ س نے وعدہ کے مطا بق ہمیں بے گنا ہ نہ کیا،بلکہ اپنی وردی اور اختیارات کا نا جا ئز استعمال کر تے ہو ئے ڈرادھمکا کر خا مو ش رہنے کا عندیہ دیا،جس پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسرجہلم نے ایکشن لے لیا اور انکوائری مقرر کر دی۔

درخواست دہندہ نے اس طر ح کی تحر یر ی در خواست ڈ ائر یکٹر اینٹی کر پشن پر ریجن راولپنڈی کو بھی دے دی،درخواست دہندہ کے بیان کے مطا بق محمد ریا ض اے ایس آئی نے صلح کے لیے ہا تھ پا ؤں ما رنے شر وع کر دیے ہما رے رشتہ داروں عزیر دوستوں سے رابطہ کر نا شر وع کر دیا لیکن اس کے باوجود درخواست دہند ہ اے ایس آئی کے خلاف کار روائی کر انے پر بضد ہے کہ پو لیس میں ایسی کا لی بھیڑ وں کی کو ئی جگہ نہیں ان کا محا سبہ ہو نا چا ہیے ۔

یا د رہے کہ مذکو رہ اے ایس آئی محمد ریا ض اس سے قبل بھی عوامی شکا یا ت پر تھا نہ دینہ پو لیس چوکی سٹی دینہ سے ٹرانسفر ہو چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.