کھلی کچہری میں سائلین کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او

0

جہلم: ضلع کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں سائلین سے درخواستیں وصول کی گئیں جن پر فوری کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے ضلع کونسل ہال جہلم میں کھلی کچہری لگائی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، کھلی کچہری میں سائلین کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو عید اور 14 اگست کی تیاریوں کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی، متعلقہ ڈی ایس پیز اور ضلعی افسران موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.