آٹے کی ملوں میں صرف 10 کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے ہی تیار کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی نے جی ٹی روڈ پر واقعہ نجی فلور مل کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے آٹے کے معیار، مقدار اور ریٹ کی چیکنگ کی۔ انہوں نے وہاں صفائی ستھرائی اور معیاری اشیا کے بارے میں تفصیلی چیکنگ کی

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ فلور ملز پر بھی سرکاری نرخوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا جس میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 786 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے، عوام الناس کو جائز قیمتوں پر اشیاء خورد و نوش فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب پرائس اور معیار پر سمجھوتا نہیں ہونے دے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ یہی آٹا عام مارکیٹ میں 808 روپے فی 20 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ، زیادہ قیمت وصول کرنے پر جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا رہا ہے ۔ پرائس کنٹرول کے اجلاس میں فیصلے کے مطابق آٹے کا ہول سیل ریٹ 786 ، پرچون ریٹ 808 روپے فی 20 کلو تھیلہ جبکہ روٹی 7 روپے فی 100 گرام فراہم کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں تمام فلور ملز کو ہدایات دی جا چکی ہیں کہ آٹے کی ملوں میں صرف 10 کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے ہی تیار کیے جائیں جبکہ 15 کلو اور 25 کلو اور دیگر پیکنگ پر فلور ملز مالکان آٹے کے بیگ تیار نہیں کریں گے ۔ جہلم میں چاروں تحصیلوں میں آٹے کے پانچ ٹرکنگ سیل پائنٹس بنائے گئے،786روپے فی 20کلو آٹے کا تھلہ دستیاب، آٹے کا 10 کلو کا بیگ 404 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا بیگ 808 روپے پرچون میں فروخت کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاح کی طرح ضلع جہلم میں تمام فلور ملز کو ہدایات دی جا چکی ہیں کہ آٹے کی ملوں میں صرف 10 کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے ہی تیار کیے جائیں جبکہ 15 کلو اور 25 کلو اوردیگر پیکنگ پر فلور ملز مالکان آٹے کے بیگ تیار نہیں کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم میں چاروں تحصیلوں میں آٹے کے پانچ ٹرکنگ سیل پائنٹس بھی بنائے گئے ہیں جن پر عوامی سہولت کے پیش نظر 20 کلو آٹے کا تھیلا 790 روپے فی کس کے حساب سے فروخت کیا جائے گا۔ ٹرکنگ سیل پائنٹ مشین محلہ نمبر 2 ، کالا گجراں جہلم جی ٹی روڈ، میں بازار جی ٹی روڈ دینہ، جی ٹی روڈ سوہاوہ اور بہار چوک پنڈ دادنخان میں قائم کیے گئے ہیں۔ان سیل پوائنٹس پر عوام کو 790 روپے میں بیس کلو آٹا فراہم کرنے کے لئے وافر مقدار میں سٹال لگائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کے عوام شکایات کی صورت میں “قیمت” کے نام سے متعارف کروائی گئی موبائل ایپلیکیشن پر شکایات درج کروا سکتے ہیں جس کی بنیاد پر 2 گھنٹے کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انکا کہنا تھا کہ عظیم شہری ہونے کے ناطے زائد قیمتوں پر اشیا خورد و نوش کی شکایات ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنرز دفتر میں یا 080002345 پر بذریہ ٹیلی فون درج کروائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.