پنڈدادنخان

موٹروے پولیس کی کارروائی، ایک ہزار بوتل شراب برآمد

دھریالہ جالپ: کلرکہار کے قریب ایک مشکوک ہنڈا کار نمبریLEC1999 لاہور سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی کہ کلر کہار ٹول پلازہ سے باہر نکلی مگر وہاں پولیس کا ناکہ دیکھ کر دوبارہ موٹر وے لاہور سائیڈ پر چڑھ گی ،اس صورت حال کو بھانپتے ہوئے موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی ملک اسلم اور دیگر افسران نے مشکوک کار کو روک لیا اور تلاشی لینے پر کار سے دیسی شراب کی ایک ہزار بوتل برآمد کر لی،موٹروے پولیس نے کار کے ڈرائیور عبداللہ کو حراست میں لے کر شراب سمیت مزید کاروائی کے لیے مقامی تھانہ کلر کہار کی پو لیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button