جہلماہم خبریں

جہلم میں 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شہری کو جہلم پولیس نے پکڑ لیا

جہلم: جہلم میں 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شہری کو جہلم پولیس نے پکڑ لیا، پولیس نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فرخ شبیر ASI کو بذریعہ 15اطلاع موصول ہوئی کہ عاشق صدیق سے دو آدمیوں نے ڈکیتی کر کے دو لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔
پولیس جب موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص نے پٹرول مانگا جو نہ دینے پر توں تکرار ہوئی اور معمولی لڑائی جھگڑا ہوا اور کوئی ڈکیتی کا وقوعہ نہیں ہوا۔
عاشق صدیق نے بذریعہ 15پولیس کو جھوٹی اطلاع د ے کر جرم کیا ہے ۔ تھانہ صدرنے جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button