ذوالفقار علی بھٹو شہید کے سوشلسٹ منشور کی تکمیل تک جد جہد جاری رکھیں گے۔ چوہدری تسنیم ناصر گجر

پیپلز پارٹی اصل میں محنت کش عوام کی سیاسی جماعت ہے۔مرزا عبدالغفار

0

ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 4نکاتی بنیادی منشور کی تکمیل تک جد و جہد جاری رکھیں گے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستا ن پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر اور سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر گجر نے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم پاکستان اور پی پی پی کے بانی و چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی منعقدہ 92ویں سالگرہ کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح 27دسمبر 2019ء کو سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12ویں برسی کے تاریخ اجتماع میں معروف قانون دان ،پارٹی کے بزرگ رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے پی پی پی کے پانچ نکاتی منشور کا اعادہ کیا وہ ان ہی جذبات کے تحت واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے پہلے چار نکات میں سوشلسٹ معاشی انقلاب کی تکمیل تک پارٹی کے پلیٹ فارم سے جد و جہد جاری رکھیں گے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

تقریب میں سالگرہ کا خصوصی کیک کاٹا گیا ۔ تقریب میں پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر مہمان خصوصی تھے جبکہ پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار نے صدارت کی ۔

تقریب میں کارکنان کے علاوہ پی پی پی ضلع جہلم کے نائب صدر ملک احتشام الحق ، پی پی پی سوہاوہ کے سٹی صدر شوکت علی ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد علی بخاری ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے سیکریٹری اطلاعات مرزا احمد رضا ، مرزا عبدالرزاق مغل ، خالد جنجوعہ اور معروف صحافی و دانشور پروفیسر افتخار محمود شامل تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرزا عبدالغفار نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصل میں محنت کش عوام کی سیاسی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بنیادی منشور کے چار نکات دیے تھے ان میں ’’اسلام ہمارا دین ہے ، سوشلزم ہماری معیشت ہے ، جمہوریت ہماری سیاست ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ‘‘ جیسے نکات شامل ہیں لیکن محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدنے ’’شہادت ہماری منزل ‘‘ کو شامل کیا تھا لہٰذا ا ب پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی منشور میں پانچ نکات ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے جس کا زندہ ثبوت 27دسمبر 2019ء کا بڑا تاریخی اجتماع ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.