جہلم

پارکوں اور کھلے میدانوں میں ہونے والی شادیوں میں ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری

جہلم: شہر گردونواح کے پارکوں اور کھلے میدانوں میں ہونے والی شادیوں میں ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ۔سڑکیں ،گلیاں بند ۔آتش بازی اور ہوائی فائرنگ معمول بن گیا ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر پابندی عائد ہونے کے باوجود پارکوں کھلے میدانوں میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں قانون پر عملدرآمد کرنے کی بجائے کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر کے آئین کو پامال کیا جارہا ہے۔
شادیوں کی تقریبات میں مختلف اقسام کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع رواج بن کر رہ گیا ہے جبکہ میدانوں ، پارکوں کے باہر پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں اکثر بلاک ہو جاتی ہیں ۔جس کی وجہ سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دوسری جانب مضافاتی علاقوں میں شادی کی تقریبات دس بجے ختم کرنے کی بجائے رات گئے تک جاری رہتی ہیں ، اور رات گئے تک آتشبازی ہوائی فائرنگ ، گانے بجانے کی آوازوں سے طلباء و طالبات سمیت بزرگوں کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔
شہریوںنے ڈی پی او ،ڈپٹی کمشنر سے صورتحال کا نوٹس لیکر قانون کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button