کھیوڑہ میں رہائشی مکان میں آتشزدگی، گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر

0

کھیوڑہ (راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ کے رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کا یہ حادثہ شہر کے محلہ سردھی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع ملک مسعود کے گھر میں ہوئی۔

مالکِ مکان طویل عرصہ سے بسلسلۂ روزگار بیرون ِملک مقیم ہے اور سامان سے بھرا گھر غیر آباد تھا۔ بقول اہلِ محلہ کے گھر کے ایک کمرہ میں روم کولر میں استعمال ہونے والا خس بڑی مقدار میں اسٹاک کیا ہواتھا۔

آج صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے اسٹاک شدہ خس کو کسی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس آگ نے کمرہ میں موجود ائر کنڈیشنر اور واشنگ مشین سمیت سارے سامان کو جلا کر راکھ کر دیا۔

اگرچہ آگ کو بجھانے کے لئے ریسکیو 1122اور ICI کی گاڑیاں بلا کسی تاخیر کے موقع پر پہنچ گئی تھیں ۔ تاہم ان کی آمد سے قبل ہی اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آتش پر قابو پا لیاتھا۔ تاہم نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپیہ بیان کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.