جہلم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سرکاری اداروں سے چٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

جہلم: وزیر اعلیٰ کا سرکاری اداروں سے چٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ ،سائل سرکاری دفتر میں داخل ہو کر دروازہ کھولے گا اور افسر کے کمرے میں چلا جائے گا۔ بیورکریٹ سے ملاقات کے لئے کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ، پنجاب حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری اداروں میں چٹ سسٹم ختم کرنیکااعلان کرتے ہوئے سرکاری محکموں کے سیکریٹریز،آئی جی ، آر پی اوز سمیت پولیس افسران کوہدایات پرعمل کرنیکاحکم دے دیا۔

پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں چٹ سسٹم ختم کرنیکااعلان کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے موقف اپنایاکہ ہرسرکاری دفترکادروازہ عوام کیلئے کھلارہے گا، کسی دفترمیں افسرسے ملنے کیلئے چٹ بھیج کرانتظارنہیں کرناپڑے گا، سائل دروازہ کھولے اور متعلقہ افسرکے کمرے میں داخل ہوجائے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ سائلین کو افسران سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔جس پرانہوں نے سرکاری محکموں کے سیکریٹریز،آئی جی پنجاب سمیت پولیس افسران کوہدایات پرعمل کرنیکاحکم جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button