دینہ

دینہ کے نجی سکول میں ون کلاس کی معصوم بچی نمبرہ ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

دینہ: نجی سکول میں ون کلاس کی معصوم بچی نمبرہ ندیم نے پہلی پوزیشن لی اہلیانِ علاقے کا والدین کو مبارکباد گزشتہ دو سالوں کی طرح نمبرہ ندیم پہلی پوزیشن ہی لے رہی ہے تعلیم پر توجہ اور اچھی تربیت دینے پر عوامی سماجی حلقوں ٹیچرز اور ولدین کو خراجِ تحسین۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں نجی سکول ون کلاس کی لائق بچی نمبرہ ندیم نے فسٹ پوزیشن لے کر سب کے دل جیت لیے نہ صرف اِس بار بلکہ گزشتہ دو سالوں کی طرح نرسری اور پریپ سے ون تک پہلی ہی پوزیشن لے رہی ہے بہترین تعلیم پر توجہ دینے پر اور صاف یونیفام رکھنے پر سکول انتظامیہ کی طرف سے میڈل اور انعام سے بھی نوازا گیا۔

محلہ داروں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ماں باپ کی بہترین تربیت اور دلچسپی کی وجہ سے نمبرہ ندیم جیسے بہت کم بچے اِس پوزیشن پر پہنچتے ہیں اللہ کرے تمام بچے اِسی طرح دن رات دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اور اپنے شہر اور ملک کا نا م روشن کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button