جہلم

ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ، گھریلو سلنڈر 2110 روپے تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرہ نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔

ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت 180 روپے فی کلو گھریلو سلنڈر 2110 روپے تک پہنچ گیا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ سے کمرشل سلنڈرز 8080 روپے پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ایل پی جی کی قیمت 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا جس سے گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button