پنڈدادنخاناہم خبریں

یوم آزادی کی تیاریوں کے دوران غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق

پنڈدادنخان: یوم آزادی کی تیاریوں کے دوران غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق، 2 مزدور شدید زخمی، ناقص سیفٹی انتظامات کی وجہ سے پہلے بھی فیکٹری میں متعدد واقعات پیش آچکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری گراؤنڈ میں 14 اگست یوم آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کیلئے پول لگایا جارہا تھا کہ پول بجلی کی گیارہ ہزار مین لائن سے ٹکرا گیا جس سے مظہر ولد محمد خان سکنہ سمن وال موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔
غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں اور مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔
سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری میں آئے روز مزدورں کی ہلاکت اور معذوری افسوس ناک عمل ہے، مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button