پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں نوسربازوں نے سوزوکی پک اپ میں سوار 2 افراد سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے

پنڈدادنخان: للِہ انٹر چینج کے قریب نوسربازی کی واردات، نوسربازوں نے سوزوکی پک اپ میں سوار 2 افراد سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے، نوسربازوں نے گاڑی پر پولیس ریولونگ لایٹ لگا رکھی تھی جبکہ مٹرولہ سیٹ بھی موجود تھا ۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی پک اپ نمبر آر آئی ایس 273 میں سوار حبیب زمان اور شیراز جیسے ہی للِہ انٹر چینج سے باہر نکلے اور للِہ ٹاؤن جانے والی سڑک پر پہنچے تو وہاں پر مبینہ طور پر ریولونگ لگی گاڑی میں نامعلوم افراد جن کے پاس مٹرولہ سیٹ بھی موجود تھا پک اپ گاڑی کو روکا کہ تمہارے پاس جعلی کرنسی ہے۔

نوسربازوں نےدونوں افراد کو کہا کہ تلاشی دو، اس ہی دوران نوسربازوں نے حبیب زمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لئے اور موقع سے فرار ہو گئے، تھانہ للِہ ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

للِہ انٹر چینج پر نوسربازوی کی وارداتوں کا سلسلہ عرصہ رارز سے جاری ہے، دو دن قبل کوڑے چوران سے نوسرباز 60 ہزار جعلی کرنسی دے کر دو بکرے خرید کر فرار ہو گئے تھے۔ سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڈ سے عید کے دنوں میں گشت موثر بنانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button