دینہاہم خبریں

دینہ میں 15 افراد کی دسویں جماعت کے طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش، درخواست دائر

دینہ: 15 افراد کی دینہ میں دسویں جماعت کے طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کی کوشش، بدفعلی کی کوشش کرنے والوں کے خلاف چوکی سٹی دینہ میں درخواست دائر ۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کالونی منگلا روڈ دینہ کے رہائشی محمد اقبال ولد محمد صابر نے چوکی سٹی دینہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ واپڈا میں ملازم ہوں میرا بیٹے(ا ۔ا) جس کی عمر 15 سال ہے جو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ دینہ میں دسویں جماعت کا طالبعلم ہے۔

میرے بیٹے کو مسمیان حسن عرف حافظ ولد جمشید سکنہ تین پورہ، ذوالقرنین ولد محمد اشرف ، محمد آصف ولد نامعلوم اور اس کے دیگر چار ساتھی جو کہ اسی سکول کے طالبعلم ہیں، میرے بیٹے کو اکثر و بیشتر تنگ اور حراساں کرتے تھے جس کی شکایت میرے بیٹے نے سکول کے اساتذہ سے کی مگر کارروائی نہ ہوئی ۔

31 اگست بوقت سوا12 بجے دن ان 7 طالبعلموں نے دیگر ساتھیوں جو کہ ان کے علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں ان سے صلح مشورہ کرکے مسلح اسلحہ ، ڈنڈے سوٹے ، آہنی مکوں سے مسلح ہو کر گھات لگا کر بیٹھ گئے ، جونہی میرا بیٹا سکول سے چھٹی کرکے گھر آرہاتھا تو نامزد و نامعلوم لڑکوں نے میرے بیٹے کو بد فعلی کی نیت سے اغواء کر لیا اس طرح بیٹا بے ہوش ہوگیا۔

میرے بیٹے کی چیخ و پکار پر رہگیروں چوہدری عبدالخالق محمد فاضل چک اکا ، شہباز احمد ولد چوہدری خان مجاہد آباد، مسعود احمد ولد قربان سکنہ مجاہد آباد نے مداخلت کرکے میرے بیٹے کی جان چھڑائی ، پولیس نے محمد اقبال ولد محمد صادق کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. ایک عدد جھوٹ پر مبنی درخواست جس کا مقصد صرف چند اچھے لوگوں کو بدنام کرنا ہے۔یہ ایک معمول لڑی تھی جس کو انتہائی طور پر غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button