سوہاوہ میں طوفان بادوباراں اور ژالہ باری،گندم کی تیار فصل کو نقصان، کسان شدید پریشانی کا شکار

0

سوہاوہ: سوہاوہ اور گردونواح میں طوفان بادوباراں اور ژالہ باری،گندم کی تیار فصل کو نقصان، کسان شدید پریشانی کا شکار، شدید طوفان اور ژالہ باری سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عصر کے بعد سوہاوہ شہر اور دیہی علاقوں چھپر، ڈھوک امب، کوٹ دھمیک، آڑہ سسرال اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش اور آندھی کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث گندم کی تیار کو نقصان پہنچا۔

گندم کی فصل کے نقصان پر کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ طوفانی بارش اور آندھی کے ساتھ شدید ژالہ باری سے علاقہ میں بجلی بھی بند ہو گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد نے سوہاوہ کے نواحی علاقوں چھپر، ڈھوک امب، کوٹ دھمیک اور آڑہ سسرال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ژالہ باری اور طوفان وغیرہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور کسانوں سے ملاقات کی۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے اپنے تمام سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کیں اور تمام سٹاف کو بارشوں اور طوفان وغیرہ کی صورتحال میں دیہی علاقوں میں فوری رابطوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.