پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس نے مسلح ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، ایک ڈاکو گرفتار، دوسرے ڈاکو کی تلاش جاری

پنڈدادنخان پولیس نے مسلح ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، ایک ڈاکو گرفتار، دوسرے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار نے دبنگ انڑی کرتے ہوئے مسلح ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔ نواحی گاؤں واڑہ پھپھرہ کے ریاشی علی رضا نامی نوجوان سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی۔

ڈاکو فرار ہونے کے دوران ڈھڈی پھپھرہ کے قریب پولیس کے ہتھے چڑھ گئے جبکہ ایک ڈاکو دوسرے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک نثار کی بروقت کارروائی سے مسلح ڈکیتی کی واردات ناکام ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button