جہلم کے صحافیوں کا اجلاس، چوہدری محمد ریاض گوندل کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

0

جہلم: جہلم پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل کے والد کی وفات پر تعزیتی اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ جہلم پریس کلب راجہ جہانزیب خان منعقد ہوا ، جس میں جہلم پریس کلب کے معروف سینئر صحافی سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل کے والدکی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں سینئر صحافی چوہدری محمد ریاض گوندل کے والد کے انتقال پر ملال پر شدید غم کا اظہار کیا گیااور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

تعزیتی اجلاس میں سرپرست اعلیٰ جہلم پریس کلب راجہ جہانزیب خان ، چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، بابر راجپوت ، وسیم تبریز ،محمد سعید مغل ، امجد ضیاء مشرف جنجوعہ، مرزا کفیل بیگ، مرزا طاہر محمود، سید قلب حسنین حیدر، چوہدری محمد مہربان ، اشرف جنجوعہ ، محمد شہباز بٹ، محمد وسیم قریشی ، عبدالغفور بٹ، عمیر احمد راجہ، چوہدری ظفرنور،

راجہ جہانزیب خان ، خالق تنویر، عامرشبیر کیانی ، راجہ وقار، مرزا عبدالقدیر بیگ، نجف شہزاد، سید مظہر عباس، غلام عباس شہزاد بٹ،عبدالغفارآزاد، مشرف جنجوعہ ، چوہدری علی شان ، مرزا راحیل بیگ سمیت دیگر سینئر صحافیوں نے چوہدری محمد ریاض گوندل سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ ہم سب ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.