جہلم

پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے گھر سے بھاگنے والے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا

جہلم: پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کاکارنامہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گھر سے بھاگنے والے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا،شہریوں کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کے فرض شناس اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے سڑک کنارے مشکوک حالت میں بچے کو دیکھ کر باز پرس کی جس پر سہمے ہوئے بچے نے اپنا نام تیمور علی ولد محمد ایوب سکنہ حیات کالونی جوہر آباد حال مقیم ملت ٹاؤن فیصل آباد کا رہائشی بتایا اور انکشاف کیا کہ اپنے والدین کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے بعد گھر والوں سے ناراض ہو کر 23 ستمبر 4 بجے شام گھر سے بھاگا ہوں۔

بچے سے مزید دریافت کرنے پر اس کے والد کے فون نمبر 03086349082 پر رابطہ کرکے بچے کی بابت دریافت کیا تو گھر سے بھاگنے والے بچے کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا تیمور علی 1 ہفتہ قبل غائب ہوا ہے جسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے ہیں معلوم نہیں کہ بچے کو کسی نے قتل کر دیا ہے یا اغواء کر لیا گیاہے ، جس پر میں نے تیمور علی کی بات اس کے والد سے کروائی اور انہیں مصری موڑ پولیس چوکی کا پتہ بتایا اس کے والد سے تصدیق اور ضروری کارروائی کے بعد گھر سے بھاگ کر آنے والے بچے کو اس کے والد کے حوالے کر دیا اس طرح دونوں باپ بیٹاایک دوسرے کو گلے ملکر زاروقطار رونے لگے ۔

دوسری جانب شہریوں نے پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کے فرض شناس اسسٹنٹ سب انسپکٹرزاہد رضا کو بھٹکے ہوئے بچے کو بحفاظت والد سے ملوانے پر خراج تحسین پیش کیا اور ایس پی پٹرولنگ پولیس سے مطالبہ کیا کہ مصری موڑ پٹرولنگ پوسٹ کے فرض شناس اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد رضا کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازہ جائے تاکہ پٹرولنگ پولیس کے باقی افسران واہلکار بھی زاہد رضا کے نقش قدم پر چل کر لوگوں کی خدمت کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button