حکومتی معاشی پالیسیوں اور اضافی ٹیکسوں کے خلاف کھیوڑہ کے تاجروں کی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

0

کھیوڑہ (راجہ فیاض الحسن) حکومتی معاشی پالیسیوں اور اضافی ٹیکسوں کے خلاف ملک بھر کی طرح کھیوڑہ کے تاجروں کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں تاجروں نے مکمل ہڑتال کی۔ وہ حکومت کی نئی ٹیکس پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس شٹر ڈاؤن کی اپیل تاجروں کی انجمن نے کی تھی۔ ہڑتال میں کریانہ ، سینیٹری، جنرل اسٹور، ہوزری ، پھل سبزی، قصاب،میڈیکل اسٹور، غرض ہر نوعیت کے کاروباری شامل تھے۔

تاجروں کا بیان ہے کہ و ہ حکومت کی نئی ٹیکس پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ وفاقی بجٹ نے غریب عوام اور تاجر برادری کی چیخیں نکال دی ہیں اور حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے انکاری ہے، اس سلسلے میں کئے گئے مذاکرات بھی حکومت کی وجہ سے ناکام ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد احتجاج کا راستہ اپنایا گیا ہے۔ آج کی ہڑتال وفاقی حکومت کو آئینہ دکھا دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.