جہلم

ضلع جہلم میں تعمیر و ترقی بہتر انداز میں ہو رہی ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی حرمت پر جان و مال اور عزت و آبرو ہر چیز قربان ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملک فرانس کی تمام مصنوعات کے بائیکاٹ اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حق میں ہوں اس پر حکومت کو عملدرآمد کرنا چاہیے تاکہ قوم میں پائی جانے والی اضطرابی کیفیت کا خاتمہ ہوسکے۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا حکومت پاکستان کی کامیابی سفارت کاری کا نتیجہ ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر عوام کی آذادی سلب کرنے پر پوری دنیاء بھار ت کی مذمت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں بہتری لاتے ہوئے ضلع کے کردار اور اختیارات کو بحال کیا جا رہاہے ، جو کہ خوش آئند ہے ، جس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ ضلع جہلم میں تعمیر و ترقی بہتر انداز میں ہورہی ہے جس سے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button