ڈاکٹر فضل الحق کے چھوٹے بھائی سینئر صحافی عرفان الحق رشتہ ازدواج میں منسلک

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فضل الحق کے چھوٹے بھائی سینئر صحافی عرفان الحق رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں سیاسی سماجی صحافتی اور رفاعی تنظیموں کے نمائندگان کی خصوصی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فضل الحق کے چھوٹے بھائی سینئر صحافی عرفان الحق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ سینئر صحافی عرفان الحق کے دعوت ولیمہ کی تقریب نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، ایم پی اے راجہ یاور کمال، سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما منور منہاس،چوہدری شبیر حیسن، چوہدری ظفر اقبال،عمار فرخ، چوہدری خاور وجاہت، نیشنل پریس کلب کے سابق صدر افضل بٹ، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری، گوجرانوالہ پریس کلب کے صدر یاسر اقبال، جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمحود، جنرل سیکرٹری شہباز بٹ، عامر کیانی، ڈاکٹر خلیل احمد، امجد سیٹھی، ملک بوستان نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں چیف ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس عادل چوہدری، مرزا کفیل بیگ، ریاض گوندل، چوہدری سہیل عزیز، الیاس صادق ووٹو، چوہدری ظفر نور، چوہدری نوید احمد، سماجی رہنما فرحان ڈار، رانا ساجد اقبال،زبیر احمد، شاہین ڈار، سیلم میر، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما احمد رضا، قاری یونس، اخبار فروش یونین کے رہنما اعجاز قریشی، چوہدری کامران کامی، یعقوب بٹ، چوہدری افضال سنگھوئی، ساجد علی سعیلہ کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.