جہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ کا سستا رمضان بازار مشین محلہ جہلم کا دورہ، سستی چینی و سستا آٹا سٹال کا خصوصی طور پر معائنہ کیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا سستا رمضان بازار مشین محلہ کا دورہ، وہاں پر اشیاء ضروریہ کے سٹال کے علاوہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس، سستی چینی و سستا آٹا سٹال کا خصوصی طور پر معائنہ کیا اور اشیاء کی مقدار و معیار کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران متحرک انداز میں اپنے فرائض سر انجام دیں۔

انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ قیمتوں کے ساتھ ساتھ اشیاء کے معیار، طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، اشیاء کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں آٹا، چینی سمیت ہر شے وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کے دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button