سوہاوہ

پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال ضلع جہلم نے ماہ مئی 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

سوہاوہ: ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی جہلم فیصل سلیم کی زیر نگرانی پی ایچ پی مسہ کسوال کے انچارج فرخ صغیر بھٹی ایس آئی اور انکی ٹیم کی ماہ مئی میں بہترین کارکردگی رہی۔

ماہ مئی میں منشیات فروشوں کے خلاف بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے3عددمقدمات تھانہ سوہاوہ میں درج کروائے گئے اور دوہزار گرام ہیروئن اور چرس برآمد کی گئی۔ایک عدد مقدمہ تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف تھانہ سوہاوہ درج کروایاگیا، اس کے علاوہ 30 مسافروں جن کو دوران سفر مختلف نوعیت کی امداد کی ضرورت تھی بروقت مدد کی گئی۔

پوسٹ انچارج فرخ صغیر بھٹی ایس آئی اور ایڈمن آفیسر چوہدری عدنان اقبال اے ایس آئی کاکہناتھاکہ انشاءاللہ پی اے پی مسہ کسوال 24/7لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں رہے گی اور منشیات فروشوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔

ا نہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی آگاہی اورحفاظتی تدابیر کیلیے خصوصی طورپرمہم کاآغاز کیاگیا ہے اور حفاظتی تدابیر کے پیش نظرپٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال میں ریسکیو1122کی مدد سے کلورین اسپرے کروایاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button