پنڈدادنخاناہم خبریں

تبدیلی سرکار کے نئے نئے تجربات نے ملکی معیشت اور ترقی کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں، راجہ جواد احمد

پنڈدادنخان: تبدیلی سرکار کے نئے نئے تجربات نے ملکی معیشت اور ترقی کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں، غریب کا جینا محال ہوچکا ہے عوام مکمل طور پر تبدیلی سے پریشان ہوچکے ہیں، مہنگائی میں دن بدن اضافہ کیا یہ ہی تبدیلی تھی ؟احتساب کے نام پر اپوزیشن کی آواز کو جو دبانے کی کوشش کی جاری ہے عوام اس کو سمجھ چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار معروف مسلم لیگی رہنما سابق امیدوار حلقہ پی پی ستائیس نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے اور مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور غربت سے مجبور فاقہ کشی سے تنگ آکر ڈوکشیاں کر رہے ہیں۔ اس حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے ان کی ٹیم ہی اس پر عمل درآمد کروائے گی اور بجٹ میں مہنگائی کا جو طوفان آئے گا تو عوام کی قوت برداشت جواب دے جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ میرے سیاسی تجربے کے مطابق اگر اس حکومت نے من و عن آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمل کیا تو پھر عوام اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ تحریک انصاف کے مختلف دھڑے اب کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آچکے ہیں اور یہی وجہ ہے جوکہ جہاز گروپ دوبارہ متحرک ہو چکا ہے۔ احتساب کے نام پر اپوزیشن کی آواز کو جو دبانے کی کوشش کی جاری ہے عوام اس کو سمجھ چکے ہیں کہ کس طرح ہر روز اپوزیشن رہنماؤں کو پیشی کے نام پر بلوایا جاتا ہے اور تحریک انصاف کے جن رہنماؤں کے کیس نیپ میں ہیں ان میں فوری تیزی کیوں نہیں لائی جا رہی ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پشاور میٹرو، تین ارب پودے، ہیلی کاپٹر کیس جان بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کے ذمہ داروں کے خلاف تیزی سے ایکشن کیوں نہیں ہو رہا ہے۔ میری تحصیل پنڈدادنخان کو کیوں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ یہاں بڑے ترقیاتی کاموں پر کام اس لیے نہیں کروایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے منصوبے ہیں۔ مسلم لیگ ن ملک کے استحکام اور ترقی ،مضبوطی سالمیت کی ضامن ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد ملک میں مسلم لیگ کی حکومت ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button