دینہ

دینہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، سردی کی لہرمیں اضافہ

دینہ میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری، سردی کی لہرمیں اضافہ، گلی محلے اور سڑکیں پانی سے بھرگئیں، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا، شہریوں کا شدید احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، منگل کے روز ہونے والی گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا اور شدید بارش کی وجہ سے گلی محلے تالاب بن گئے ہرطرف گندگی کے ڈھیر اور بدبو ہی بدبو اورگنداپانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے تا کہ شہری گندگی کی وجہ سے موذی بیمار یوں سے بچ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button