جہلم

کمشنر محمد محمود کا اٹھارویں صدی میں تعمیر ہونیوالا گردوارہ بھائی کرم سنگھ جہلم کا خصوصی دورہ

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے جہلم کا خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار علی خان کے ہمراہ اٹھارویں صدی میں تعمیر ہونیوالا گردوارہ بھائی کرم سنگھ جہلم کا خصوصی دورہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسے تاریحی مقامات کی تزئین و آرائش وقت کی ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر نے گردوارے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ گروارہ کی پرانی تصویروں اور نقش کے مطابق اس کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ گردوارے کا ترقیاتی کام اس سے قبل 1938 میں شروع کیا گیا جو 1944 میں مکمل ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ایسے مقامات کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں کام مکمل ہونے پر سکھ یاتریوں اور دیگر سیاہوں کے لئے گردوارہ بھائی کرم سنگھ کو کھولا جائے گا۔

بعد ازاں انہوں نے فوجی مل گراؤنڈ کا دورہ کیا، ریونیو معاملات کو حل کرنے کی ہدایات دیں۔ قبل ازیں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے آج دورہ جہلم کے موقع پر شہریوں میں ایم سی دفتر کے باہر مفت ماسک تقسیم کیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button