دینہ

سروس روڈبیرئیر لگا کر بندکر دیا گیا،سبزی منڈی دینہ داخل ہونیوالوں کو مشکلات کا سامنا

دینہ: پولیس سٹی چوکی دینہ کے سامنے سروس روڈ پر بیرئیر لگا کر سروس روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے سبزی منڈی داخل ہونے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس سٹی چوکی کے سامنے سروس روڈ پر بیرئیر لگا دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے سروس روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گئی ہے ،شہر کی طرف سے آنے والے افراد سروس روڈ کے ذریعے سبزی منڈی داخل ہوتے تھے جن کو شدید مشکلات کا سامنا درپیش ہےسروس روڈ پر بیرئیر لگانے کی کوئی ایمرجنسی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ وہاں سے شہر کی لوکل ٹریفک نے گزرنا ہوتا ہے۔

عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈی پی او جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی چوکی کے سامنے رکھے گئے بیریل کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ سروس روڈ ٹریفک کی روانی ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button