بااثر سبزی و فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں نے دکانیں سڑک کے دونوں اطراف سجا لیں

0

جہلم: سول لائن روڈپر تجاوزات مافیا کا قبضہ ، بااثر سبزی و فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں نے دکانیں سڑک کے دونوں اطراف سجا لیں ،ریڑھی بان سب سے آگے ،عید کی خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،خواتین سراپا احتجاج ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سول لائن روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکیں تجاوزات مافیا کے نرغے میں آگئی ہے دوسری جانب عید کی آمد کے ساتھ ہی سڑکوں کے دونوں اطراف بااثر دکانداروں ،ریڑھی بانوں نے دکانیں سجا رکھی ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملے نے ناجائز تجاوزات مافیا کے ساتھ معاملات طے کررکھے ہیں جہاں سے کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑیاں لگانے میں مصروف عمل ہے ۔جس کی وجہ سے دکانداروں نے سول لائن روڈ، میجر اکرم شہید روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، جادہ چوک، محمدی چوک، قبرستان چوک، بلال ٹاؤن ، کالا گجراں میں ریڑھیاں لگا رکھی ہیں جس کیوجہ سے عید کی خریداری کے لئے آنے والے مرد وخواتین کو سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے انکروچمنٹ عملے کو پابند بنایا جائے تاکہ شہری آسانی کے ساتھ آمد ورفت جاری رکھ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.