دینہ کے نواحی علاقہ میرا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان قتل

0

دینہ کے نواحی علاقہ میرا میں نامعلوم افراد نے 22 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے، پولیس تھانہ منگلا نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات دینہ کے نواحی علاقہ رانجھا میرا کا رہائشی نوجوان فواد علی ولد سراج علی مقامی ریسٹورینٹ میں تھا کہ نوجوان کی اپنی والد سے آخری بار بات ہوئی کہ میں گھر واپس آ رہا ہوں جب وہ رات 10:30 بجے اپنے گھر کے باہر پہنچا تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی آواز سن کر اس کا والد باہر آیا تو دیکھا کہ فواد علی خون سے لپ پت پڑا ہے۔ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔ پولیس تھانہ منگلا نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

فواد علی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میرا میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.