دی فاسٹ گرلز اینڈبوائز ہائی سکول بڑاگواہ کا جماعت پنجم میں 100 فیصد رزلٹ

0

ڈومیلی: دی فاسٹ گرلز اینڈ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ کا پی ای سی سے جماعت پنجم میں 100فیصد رزلٹ رہا، جماعت پنجم میں ملیحہ کامران نے 412نمبرلیکرپہلی،عنمبرفریال 392نمبر لیکر دوسری جبکہ عالیان خالد نے 379نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،حسب روایت دی فاسٹ گرلز اینڈ بوائز سکول بڑاگواہ نے غیر نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی اپنی کامیابی کالوہامنوایا۔

ڈائریکٹر دی فاسٹ سکول محمدجنید ظہور کیانی (انجینئر)نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے سکول سٹاف کی اَن تھک محنت اور والدین کا عظم اور اللہ پاک خصوصی کرم ہے کہ ہم نے اپنی روایت کو قائم رکھااور اس سال بھی شانداراور100فیصد رزلٹ پیش کرکے والدین اور علاقے کا سرفخر سے بلند کیااورہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کامیابی کے اس سفر کوقائم و دائم رکھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.